آرمی چیف سے اصل بات کرنے کاماحول نہیں ملا،شیئر لیکر رہیں گے،گنڈا پور

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہاہے آرمی چیف سے2بار گفتگو ہوئی ،اصل بات کرنے کاماحول نہیں ملا،صوبے کے شیئر لیکر رہیں گے،وفاق فوری فنڈز جاری کرے، اپنا کام کریں گے اور ایس آئی ایف سی کے تحت بھی حاضر ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہااجلاس میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،صوبے کے شیئر پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، وفاق فنڈز فوری جاری کرے،وسائل کو بروئے کار لا کر فائدہ حاصل کیا جائے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے، کان کنی میں اصلاحات کر کے ریونیو بڑھا سکتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہاضم اضلاع میں ٹیکس لگانے کی مخالفت کردی،واجبات ادا نہ کرنا زیادتی ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر حد تک جاوں گا،وفاق کی جانب سے زیادہ فنڈز آتے ہی مزید ریلیف دیں گے، عوام نے مینڈیٹ حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے دیا۔