اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کاپھر ڈومور،بجلی و گیس ٹیرف میں اضافے اور پٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کی تجویز دےدی۔
ذرائع کے مطابق نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آغازاہداف کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ہوگا،سٹاف لیول معاہدے سے پہلے پاکستان کو کئی پیشگی شرائط پر عمل کرنا ہوگا،نئے ٹیکسوں کا نفاذ، بجلی و گیس ٹیرف میں اضافہ اور توانائی شعبے میں اصلاحات شرائط میں شامل ہیں۔
بجٹ کے بعد آئی ایم ایف کےساتھ نئے بیل آوٹ پیکیج پر مذاکرات کا امکان ہے،حکومت نے اگلے سال پٹرولیم پر جی ایس ٹی کی بجائے کاربن لیوی عائد کرنے پر غورشروع کر دیا ۔
ادھر ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بجٹ 25-2024 میں پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی آئندہ بجٹ میں قرضوں کے اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
آئی ایم ایف نے نیا قرض پروگرام آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کردیا



















