اہلکاروں کی کلنگ میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹارگٹ کلر سمیت4دہشتگرد ہلاک

لاہور:(کرائم رپورٹر)پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹارگٹ کلر سمیت4دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم فیضان بٹ کو دوران تفتیش اسلحہ برآمدگی کیلئے کرول جنگل لےجایا گیا، نشاندہی پر جنگل سے 2 پسٹل اور دستی بم برآمد کرلیے،برآمدگی کے دوران فیضان کے 5 ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا،ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، مرنےوالے تمام افراد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔