اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نئے آئی ایم ایف قرض پروگرام کیلئے پلان تیار، حکومت نے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے کوششیں شروع کر دیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کےلئے ابتدائی پلان پرکام ہو رہا ہے، نیا قرض پروگرام 3 سال کیلئے ہو گا ،پیکیج 6 سے 8 ارب ڈالر ہو سکتا ہے،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق نئے پروگرام کے تحت ایف بی آر میں جاری اصلاحات کو تیز کیا جائےگا۔
30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ،آئی ایم ایف کے مطالبے پر رئیل سٹیٹ ،زرعی شعبے سے ٹیکس کی وصولی کو بڑھانے کیلئے اقدامات ،خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائےگی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو قرض کے نئے پروگرام کےلئے درخواست کی جائے گی، نئے قرض پروگرام کی شرائط طے کرنے کیلئے آئی ایم ایف مشن مئی میں پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے،وزیر خزانہ اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفدواشنگٹن میںآئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کرے گا، وزیر خزانہ کی ایم ڈی آئی ایم ایف ،صدر عالمی بینک ،دوست ممالک کے وزرائے خزانہ اور امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد کی بلاول بھٹو سے ملاقات،اہم امور پر مشاورت
زرداری کی محسن نقوی ،ملک احمد خان سے ملاقات، نئے صوبوں پر مشاورت
امریکہ نے حملے دوبارہ شروع کیے تو مزید سرپرائزز تیار ہیں،ایران
بلاول بھٹو قومی رہنما ،مریم نواز سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی
جیٹ فیول، مٹی کا تیل ،لائٹ ڈیزل آئل مزید سستا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ،موسمیاتی تبدیلیاں ملکی معیشت کےلئے خطرہ
پنجابی ماں بولی پہچان، فروغ کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ
موقف بڑا واضح،صوبے کی تقسیم مرتے دم تک قبول نہیں،سندھ حکومت
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا خلا باز ذیشان سے براہ راست رابطہ،حوصلہ بڑھایا
کراچی ریلی منسوخ ،پیپلز پارٹی کھلم کھلا سندھو دیش بناناچاہتی ہے، ایم کیو ایم



















