لاہور:( سپیشل رپورٹر)ٹیکس لیے بغیر گزارا نہیں،ایف بی آر نے نادہندگان کےخلاف ایکشن کی تیاری مکمل کرلی،ذرائع کے مطابق چند روز تک تاجروں ،صنعتکاروں کو حتمی نوٹس مل جائیں گے، تاجروں کا رہن سہن، شاہانہ اخراجات ٹیکس ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا، ٹیکس چند ہزار ،سالانہ آمدن کروڑوں میں ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق بیشتر تاجروں ،صنعتکاروں نے متعدد پلاٹ لے رکھے ہیں ،بیرون ملک بزنس ہیں، کئی بار تاجروں ،صنعتکاروں کو پورا ٹیکس دینے کا موقع فراہم کیا گیا،لاہور کی اکبری منڈی، شاہ عالم مارکیٹ، اعظم کلاتھ، انارکلی، لبرٹی، مال روڈ، گلبرگ، فیروز پور روڈ، ماڈل ٹاﺅن و دیگر علاقوں کے تاجروں کی فہرستیں تیار کرلی گئیں۔
حکام نے کہاتاجروں کا 10سال کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا، دوسرے مرحلے میں پنجاب بھر کی مارکیٹوں ،بازاروں کے تاجروں کو شامل کیا جائے گا، عدالتوں سے بھی رجوع کر لیا ، حکم امتناعی خارج ہو جائیں گے، آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق ٹیکس ٹو جی ڈی پی بڑھانا ہے،تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے ، ٹیکس لیے بغیر اب گزارا نہیں، حکومت سنجیدہ ہے۔
نادہندگان کےخلاف ایکشن کی تیاری مکمل ،ٹیکس لیے بغیر گزارا نہیں،ایف بی آر



















