حکومت کی عوام کو عیدی،بجلی3.82روپے یونٹ سستی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حکومت کی عوام کو عیدی،رواں ماہ بجلی3.82 روپے یونٹ سستی کردی۔

وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس لغاری نے کہاکمی ڈالر کے لحاظ سے سہ ماہی و فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہوئی، رواں ماہ کے بلوں پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7.06سے کم ہوکر4.92روپے یونٹ مقرر ہوئی،ایندھن کی قیمت میں 2 روپے 14 پیسے کی کمی ہوئی، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 4 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 2 روپے 75 پیسے ہو گئی ،بجلی بلوں میں ایک روپیہ 68 پیسے کی کمی ہوئی۔

اویس لغاری نے کہارواں ماہ بجلی بلوں میں کمی ہوگی، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت ہے عوام کو دباو سے بچایا جائے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔