آئی جی جیل خانہ جات کی خصوصی کاوش، قیدیوں، حوالاتیوں کیلئے پہلی بار سحر و افطار کے بہترین انتظامات

لاہور (مرزا ندیم بیگ) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کی خصوصی کاوش سے پنجاب کی تمام جیلوں میں بند قیدیوں و حوالاتیوں کیلئے پہلی بار سحری و افطاری کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے او رقیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہونے پر دیگر سہولیات کے علاوہ ان کیلئے ہنگامی بنیادوں پرنئی بیرکس بنائی گئیں،جبکہ اس بار جیلوں میں قیدی گنجائش سے کئی گنا زیادہ ہیں۔ ان کے رہائش کیلئے بھی نئی بیرکس بنانا پڑی ہیں۔ اسکے باوجود اس وقت ہر بیرک میں زیادہ تعداد میں قیدی و حوالاتیوں کو رکھا گیا ہے ،سنٹرل جیل میں کوٹ لکھپت میں قیدی و حوالاتیوں کو رکھنے کی گنجائش 2360 ہے جبکہ وہاں اس وقت چار ہزار سے زائد قیدی و حوالاتی بند ہیں ابھی کہ پچھلے سال وہاں بند ہونے والوں کی تعداد تین ہزار سے زائد تھی جو اب بڑھ کر چار ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اسی طرح کیمپ جیل میں بھی صورتحال اسی طرح کی ہے وہاں اس وقت قیدی و حوالاتیوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے جبکہ گنجائش اس سے بہت کم ہے ،اس حوالہ سے ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر میاں سالک جلال نے مشرق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں سے قیدیوں و حوالاتیوں کی آنے اور جانے کا سلسلہ لگا رہتا ہے لیکن 9 مئی کا اتنا بڑا جو سانحہ پیش آیا تھا اس میں ملوث بڑی تعداد میں جو ملزمان پکڑے گئے ان کی وجہ سے مسلہ درپیش ہوا تھا لیکن آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی سربراہی میں ہماری پوری ٹیم نے اس کا ڈٹ کا مقابلہ کیا گورنمنٹ پنجاب کے تعاون سے تمام درپیش مسائل کو حل کیا گیا ان کو نہ کھانے پینے میں کسی قسم کی پریشانی ہونے دی بیرکس کم ہونے کی وجہ سے زیادہ لوڈ بڑ ہ گیا تھا اس لئے ایک ایک بیرک میں بڑی تعداد میں قیدی و حوالاتی بند تھے اس کا بھی سدباب کر لیا گیا اب اس وقت نئی بیرکس بھی بن چکی ہیں جس کے باعث لوڈ کم ہو گیا ہے ،اب بیرکس میں قیدی و حوالاتیوں کی تعداد پہلے سے کم ہے ۔ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر میاں سالک جلال کا مزید کہنا تھا کہ اب پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں و حوالاتیوں کوپہلی کی نسبت بہترین سہولیات دستیاب ہیں ۔