ریلویز پولیس بادامی باغ کی کارروائی،مزدا ٹرک سے آتش گیر مواد برآمد، ایک شخص گرفتار

لاہور(اپنے نمائندے سے) آئی جی ریلویز پولیس کی سربراہی میں مسافر ٹرینوں اور کارگو دفاترز اور گودام پر غیر قانونی اقدام کے خلاف کریک ڈاﺅن، آتش گیر مواد سمیت مضر صحت گٹکا کی سمگلنگ ناکام ،ریلویز پولیس لاہور ڈویژ ن کا لاہور ریلوے سٹیشن اتحاد کارگو بکنگ کلرک اور شہری کی ملی بھگت 720کلو گرام گٹکا اور چھالیہ لاہور سے حیدر آباد سمگلنگ کی ناکام پارسل آفس میں چھاپہ لاکھوں روپے مالیت کا مضر صحت گٹکا برآمد کرکے مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی ریلویز پولیس کی ہدایات پر ملک بھر میں بذریعہ ٹرین منشیات اور دیگر جرائم کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ریلویز پولیس کی جانب سے مسافرٹرینوں بکنگ کارگو دفاترز اور گودام پر غیر قانونی نقل و حرکت کرنے والوں کی روک تھام کی خاطر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز ریلویز پولیس لاہور ڈویژن کے ایس ایچ او رمضان حیدر کی سربراہی میں ٹیم نے جس میں سب انسپکٹر اکرام ڈوگر ،ہیڈ کانسٹبل اکبر سمیت دو پولیس اہلکار شامل تھے جن کی جانب سے ریلوے اسٹیشن لاہور پر قائم اتحاد کارگو پارسل آفس پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجہ میں شاہدرہ کے رہائشی ذوالفقار علی کی جانب سے گٹکا کے 16 کارٹن اتحاد کارگو کے ذریعے لاہور سے حیدرآباد کے لئے بک کروائے گئے تھے جو کہ شہری کی طرف سے کارگو بکنگ کلرک سے ساز باز کرتے ہوئے آٹو پارٹس کا سامان ظاہر کرتے ہوئے بکنگ کروائی گئی تھی اس پرلاہور ریلویز پولیس کی جانب سے اطلاع ملنے پر کارگو آفس چھاپہ مارا بوریوں کو چیک کیا گیا اس دوران ان میں آٹو پارٹس کا سامان ہونے کی بجائے اس گٹکا اور چھالیہ کے 16عدد بوریوں میں 720 کلوگرام وزنی گٹکا چھالیا برآمد ہوئی ملزم ذوالفقار اور وقاص بکنگ کلرک کو گرفتار کرکے مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ریلویز پولیس کی جانب سے ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا جس پر عدالت کی طرف سے دونوں ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے، اسی طرح بادامی باغ کے علاقہ میں قائم ریلوے گودام کے کاروان کارگو مے منیجر مرتضی کی جانب سے نوشہرہ سے بکنگ کی ہے جو مال گودام میں مزدہ نمبری c2116میں سے برسیدگی کاروان نے مزدہ ٹرک کو چیک کیا جس دوران 10عدد کاٹن آئے جس میں آتش بازی کا سامان موجود تھا جو بلٹی نمبر 635مورخہ 2اپریل 2024کو نوشہرہ ورکاں سے بک ہو کر ریلوے مال گودام بادامی باغ کارواں کارگو پر آئے ، ریلویز پولیس لاہور ڈویژن بادامی باغ نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آتش بازی کا سامان برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس میں ریلوے بادامی باغ پولیس کے اے ایس آئی مدثر علی ، عابد علی ہیڈ کانسٹیبل ،شہباز احمد ملازم و دیگر شامل تھے۔ ریلوے شاہدرہ پولیس تھانہ میں مقدمہ نمبر 48-27مورخہ 4اپریل 2024کو درج کرلیا گیا جس میں جرم 285اور 286دفہ شامل کی گئی ہیں ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ آتش بازی سامان اور متعلقہ ٹرک ریلویز پولیس کے قبضہ میں لیکر مزید شامل ملزمان کی گرفتاری کی منصوبہ بندی اختیار کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کی جانب سے مال کی بکنگ کروائی گئی تھی۔