رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 30 ارب سے تجاوز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل 30 ارب سے تجاوز کر گئی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورزکی سیل یکم اپریل تک 30ارب 29کروڑ روپے رہی، رمضان پیکیج کے تحت سیل کاہدف 36 ارب مقرر ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اپریل تک لاہور نارتھ اور ساو¿تھ کی سیل 2 ارب32 کروڑ راور راولپنڈی کی ایک ارب72 کروڑ روپے پر جاپہنچی،پشاور کی سیل ایک ارب37 کروڑ ،اسلام آباد کی سیل ایک ارب 28 ،کراچی کی سیل 78کروڑ30 لاکھ روپے رہی،یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج چاند رات تک جاری رہے گا۔