لاہور:( خبر نگار)چیئرمین اوگرا مسرور احمد خان نے کہا ہے گیس کی قیمتوں میں فوری کوئی اضافہ نہیں ہورہا،نئی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2024سے ہوگا،ضروری نہیں سوئی ناردرن گیس نے جتنا اضافہ مانگا ہے اتنادیدیا جائے،سماعت کے بعد تمام پہلوﺅں کاجائزہ لیا جائے گا۔
اوگرا صرف سوئی ناردرن گیس کی بات نہیں سنتا، گھریلو صارفین،صنعتی اور تجارتی شعبے کے مفادات کا بھی خیال رکھتے ہیں، اوگرا سماعت کے دوران تمام جزئیات سن کر جائزہ لے گی، یکم جولائی سے موجودہ سماعت کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا ، یہ ریٹس من و عن منظور ہوں گے یا نہیں اس کا فیصلہ اوگرا کیس کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی،ایس این جی پی ایل کی طرف سے مانگی گئی قیمتوں میں کمی بھی ہو سکتی ہے،فروری اور نومبر میں قیمت بڑھی،گیس کی قیمتوں کو مرحلہ وار بڑھنا چاہیے تھا۔
قیمت بڑھانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا:چیئرمین اوگرا



















