اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 90 روز کمی کی منظوری دےدی ۔
اطلاق قتل ، جاسوسی و ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں ،زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغوا ،دہشتگردی ،مالی جرائم ،قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں ،غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ءکے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔
صدر مملکت نے سزاوں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی ۔
یوم پاکستان،عید الفطر،قیدیوں کی سزاﺅں میں90روز کمی



















