سبی میں فائرنگ،ڈی ایس پی جاں بحق،حملہ آور گرفتار

سبی:(مشرق نیوز)سبی میں فائرنگ ،ڈی ایس پی خالد مری جاں بحق ہوگئے، پو لیس کے مطابق سبی کے چینک روڈ پر مقامی پلازہ کے قریب ڈی ا یس پی خالد زمان اپنی گاڑی میں جا رہے تھے ،مسلح شخص نے فائرنگ کر دی،ڈی ایس پی کو شدید زخمی حا لت میں کمبائن ملٹری ہسپتال منتقل کیاگیا لیکن جانبر نہ ہو سکے۔

سبی سے تعلق رکھنے والے خالد زمان مری تعیناتی کے منتظر تھے،حملہ آور کی فائرنگ سے سبی کے صحافی میاں یوسف کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں تاہم معجزانہ طور پر محفوظ رہے،خالد زمان کے گارڈ کی جوابی فا ئر نگ سے حملہ آور زخمی ہو گیا ،بعد ازاں تعاقب کر کے گر فتار کر لیا گیا۔