کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی، سرمایہ کاروں کے کھرب سے زائد ڈوب گئے۔
رمضان کا آغاز ہوتے ہی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے فوڈ انفلیشن بڑھنے، نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں اضافے خدشات اور نئے قرض پروگرام کےلئے آئی ایم ایف کی ممکنہ سخت شرائط جیسے عوامل کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج اتار چڑھاو¿ کے بعد بڑی نوعیت کی مندی سے دوچار رہی،حصص بازار میں کاروبار کے دوران انڈیکس 65000پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے بھی گر گیا۔
مندی کے سبب 78فیصد حصص کی قیمتیں گریں ،سرمایہ کاروں کے ایک کھرب 32ارب 46کروڑ 30لاکھ 55ہزار 313روپے ڈوب گئے،اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی ہوئی،کے ایس ای 100 انڈیکس 953.60پوائنٹس کمی سے 64801.70پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی، سرمایہ کاروں کے کھرب سے زائد ڈوب گئے



















