اسرائیلی حملے میں مشہور فلسطینی فٹ بالر محمد برکت شہید
غزہ (مشرق نیوز) اسرائیلی حملے میں مشہور فلسطینی فٹ بالر محمد برکت شہید ہوگئے ۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مشہور فلسطینی فٹ بالر محمد برکات غزہ میں جاری جنگ کے دوران خان یونس میں واقع ان کے گھر پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے ہیں۔ برکت نے فلسطین کی نیشنل ٹیم کی نمائندگی کی اور لوکل کلب کی جانب سے میچز بھی کھیلے ہیں۔محمد برکت کو خان یونس کا لیجنڈ کہا جاتا تھا، انہوں نے اپنے کیریئر میں 114 گول سکور کئے اور خان یونس یوتھ کلب کے کپتان بھی تھے۔مقامی فٹ بال کلب کے ایک کھلاڑی نے محمد برکت کی موت کو فلسطینی فٹ بال کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کے خلاف کھیل چکا ہوں، برکت ہوشیار اور بہت تیز تھا۔



















