کراچی:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری،نئی رضاکارانہ پنشن سکیم تیار،یکم جولائی سے لانے کا فیصلہ کرلیا گیا،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے تحت سرکاری پنشن کا بڑا بوجھ کم کرنے کےلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
نئی سرکاری بھرتیاں رضاکارانہ پنشن سکیم کے تحت کئے جانے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے پنشن اخراجات محدود کرنے کیلئے سکیم لانے کا مطالبہ کررکھا ہے۔
ذرئع کے مطابق پرانے بھرتی ہونےوالے سرکاری ملازمین کو بجٹ سے ہی پنشن دی جائے گی، رضاکارانہ پنشن سکیم نئے سرکاری ملازمین کیلئے تیار کی گئی،نئے سرکاری ملازمین کو حکومتی پنشن کی بجائے رضاکارانہ پنشن سکیم ملے گی،ایس ای سی پی نے سرکاری و نجی شعبے دونوں میں پنشن سکیم کے اطلاق کی تجویز دیدی، موجودہ سرکاری ملازمین بھی راضی ہوں تونئی سکیم پر منتقل کیا جاسکتا ہے،سکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی پر بھی ملازمین کی پنشن سہولت جاری رہے گی۔
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری،یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن سکیم تیار



















