لاہور(قمر عباس نقوی )پنجاب میں انتخابات کے نتائج کے بعد مسلم لیگ (ن) کی واضح اکثریت، عوامی خدمت کا ایک نیا دور شروع کرنے کیلئے تخت پنجاب شریف فیملی کا ساتویں مرتبہ حاصل کرنے کا اعزاز، پہلی خاتون وزیراعلیٰ نامزد، مسلم لیگ (ن) کے اتحادیوں اور آزاد امیدواروں کے ساتھ حکومت بنانے کیلئے 230ممبران کی حمائت حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت سازی کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ممبران نے حلف لے لیا جس میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے 215 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے 97 ارکان اجلاس میں شریک ہوئے پنجاب اسمبلی کی مکمل تعدا د 371جس میں جنرل سیٹوں کی تعداد297 خواتین کی مخصوص نشستیں 66اور اقلیت نشستوں کی تعداد8ہیں جس میں سے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں133 نشستیں حاصل کی تھیںجس کے بعد 23 آزاد ارکین نے بھی بعد میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی، اس طرح سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ارکان کی تعداد 160 ہے، مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی 36 اور اقلیتوں کی 5 مخصوص نشستیں بھی الاٹ کردی گئیںتھیں اس طرح مخصوص نشستوں کو ملا کر پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) 201 کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت کیلئے ایک سو 186 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے، مسلم لیگ (ن) کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 14، مسلم لیگ (ق) کے 10 اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے 6ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے۔ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی میں 230 ارکین کی حمایت حاصل ہے مسلم لیگ نواز اور اتحادیوں کی جانب سے پارلیمانی اجلاس میں شمولیت کرنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب کے تخت پر میاں فیملی کو ساتویں مرتبہ اعزاز حاصل ہو رہا ہے جس میں تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے ۔اس تبدیلی کو پنجاب کیلئے مثبت قرار دیا جا رہا ہے جبکہ عوامی حلقوں میں اس تبدیلی میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کی جانب سے مریم نواز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب خوش آئند قرار دیا گیا۔ دوسری جانب سنی اتحاد کی جانب سے مسلم لیگ (ن) مخالف نعرے بازی کی گئی جو کہ پی ٹی آئی کا مخصوص انداز دیکھنے میں آیا پاکستان کی تاریخ میں بطور خاتون کو وزیر اعظم رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے جو کہ پیپلز پارٹی کی محترمہ بے نظیر شہید کو یہ اعزاز حاصل ہوا تھا جبکہ قومی اسمبلی کی سپیکر کی خدمات فہمیدہ مرزا تھی جبکہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون کو وزیر اعلی کا منصب دینے کی خاطر نامزد کیا گیا ہے جن کی جانب سے الیکشن میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی 119اور صوبائی اسمبلی کی 159سے حصہ لیا جس میں واضح کامیابی حاصل کی اس میں مریم نواز کی جانب سے حلقہ قومی اسمبلی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا اور صوبائی اسمبلی کو رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی دوڑ میں شامل ہیں اور اس سے مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں عوامی فلاح کے منصوبے مکمل ہوں گے اور مہنگائی میں بھی کمی آئےگی جبکہ سنی اتحاد کی جانب سے وزیراعلیٰ کیلئے میاں اسلم اقبال کو نامزد کیا گیا ہے لیکن گزشتہ ہونیوالے اجلاس میں شریک نہیں کی گئی جبکہ سنی اتحاد کی جانب سے انکو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد بھی کیا گیا ہے۔ آج پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا خفیہ رائے شماری سے انتخاب کیا جائےگا۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سپیکر کیلئے ملک احمد خان اور ڈپٹی سپیکر کیلئے ملک ظہیر چنڑ جبکہ سنی اتحاد کی جانب سے احمد خان بھچڑ اور ڈپٹی سپیکر کیلئے معین ریاض کو نامزد کیا گیا ہے۔
شریف خاندان ساتویں مرتبہ تخت پنجاب پر حکمرانی کو تیار ،پہلی مرتبہ خاتون وزیراعلیٰ بھی نامزد



















