لاہور (مرزا ندیم بیگ) چوہنگ کے علاقہ میں واقع ایک سوسائٹی میں کچھ روز قبل عارف امیر عرف ٹیپو پہلوان کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل ہونے کے بعدپولیس گوگی بٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کے گن مینوں ،بہنوئی سمیت متعدد کچھ لوگ گرفتار کئے ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور انکشاف ہواہے کہ اسکے ہاتھ میں جو قیمتی گھڑی تھی وہ بھی کسی نے اتار لی ،معلوم ہوا ہے کہ امیر بالاج ٹیپو کو قتل کرنے والا ملزم مظفر حسین بھی موقع پر فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا تھا جبکہ اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ پولیس نے قاتل کی دو بیویوں کو حراست میں لیکر معلومات حاصل کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر ریڈ کئے جو کہ مزید جاری ہیں متعدد افراد گرفتار کر کے ان سے تفتیش کی جار ہی ہے اس کے علاوہ بالاج کے ایک دوست نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے جو گھڑی پہن رکھی تھی وہ بھی کسی نے اتار لی اب وہ وقوعہ جہاں ہوا وہاں کسی نے کام دکھایا یا ہسپتال میں اس کا کہنا تھا کہ امیر بالاج نے جو گھڑی پہن رکھی تھی اس کی مالیت چالیس لاکھ کے قریب ہے تاہم اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی کیونکہ اہم بات تو یہ ہے کہ جن لوگوںنے اتنا بڑا ظلم کیا ان کو گرفتار ہوکر کیفر کردار تک پولیس پہنچائے ۔
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،گوگی بٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپے، گن مین، بہنوئی اور دیگر سے تفتیش جاری



















