پاکستان میں کرکٹ کامیلہ سج گیا،PSL9کارنگارنگ افتتاحی تقریب سے آغاز


لاہور:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)پاکستان میں کرکٹ کامیلہ سج گیا،PSL9کارنگارنگ افتتاحی تقریب سے آغاز،فنکاروں کی شاندار پرفارمنس نے چار چاند لگادئیے۔

گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، نتاشہ بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ،شائقین نے خوب سراہا۔

تقریب کے اختتام پر شاندار آتشبازی نے سماں باندھ دیا،لیزر شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا،قذافی سٹیڈیم لاہور میں افتتاحی تقریب کے موقع فول پروف وبہترین سکیورٹی انتظامات کیے گئے۔