کراچی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے موجود ہ انتخابات میں فارم47جیت گیا،انوکھا الیکشن ،گوگل بھی پریشان رزلٹ کیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاالیکشن کمیشن کا کمال ہے فارم 47 پہلے ہی بن گیا تھا،پہلے ہی کہا تھا حالات بہتر ہو جائیں تو الیکشن کرائیں، میری بات درست ثابت ہوئی اور سب نے دیکھ لیاکیا ہوگا،کوئی بھی اقتدار کا مستحق نہیں ،سب کو چاہیے ملک کی بات کریں۔
سابق وزیراعظم نے کہاکمپرومائز کرنے والا حکومت بنائے گا،نہیں لگتافضل الرحمن نے پی ڈی ایم چھوڑی ، رابطہ صرف آزادامیدواروں سے ہو رہا ہے، مجھ سے نہیں، انتشار کی سیاست ختم ہونی چاہئے۔
انوکھا الیکشن ،گوگل بھی پریشان رزلٹ کیا ہے،شاہد خاقان عباسی



















