پی ایس ایل سیزن 9 کا میلہ آج سے سجے گا

لاہور :( )پی ایس ایل سیزن 9 کا میلہ آج سے سجے گا۔

پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا ، ملک کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ، شائقین کے لیے آتش بازی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔


سپر لیگ کی افتتاحی تقریب شام06:30 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گی،گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے۔