سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائیں گے،فرخ حسین، عمران بٹ

گوجرانوالہ:(چودھری توصیف احمد)ایم کیو ایم کے امیدوار حلقہ این اے 70 فرخ حسین مغل اور امیدوار پی پی 60 عمران بٹ نے کہا ہے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں،عوامی خدمت کا مشن لیکر میدان سیاست میں نکلے ہیں، سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے،عوام کی محرمیوں کا ازالہ کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایم کیو ایم گوجرانوالہ احسان بٹ کے زیر اہتمام سیالکوٹ روڈ جگنہ بازار میں خواتین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دونوں نے مزید کہاایم کیو ایم کے منشور پر عمل پیرا ہوتے ہوئے برسراقتدار آکر شہریوں کو مسائل سے نجات دلانے اور ریلیف فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر ایم کیو ایم گوجرانوالہ ملک اویس ککے زئی، سینئر نائب صدر شہباز جٹ، نائب صدر عبدالرﺅف بھائی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔