این اے 127میں ضمیر فروشی کی بھی منڈی،فی ووٹ5ہزار روپے خریداری
لاہور:(قمر عباس نقوی ) این اے 127میں ضمیر فروشی کی بھی منڈی،فی ووٹ5ہزار روپے خریداری، حلف لینے کی ویڈیو زوائرل ہوگئیں۔
پیپلز پارٹی کی تمام توجہ چیئرمین کی جیت پر مرکوز ہے،لیگی رہنماعطا تارڑ بھی ایڑی چوٹی کازور لگارہے ہیں،حلقے میںآزادسمیت 25امیدوار مدمقابل ہیں،بلاول بھٹو زرداری ،عطا تارڑکے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔
حلقہ لاہور میں اپنی حیثیت رکھتا ہے ،کل آبادی 972875 ، رجسٹرڈ مرد خواتین ووٹرز 527044،مرد ووٹرز 273014اور خواتین ووٹرز کی تعداد 254030ہے ،حلقے میںاقلیتی آبادیوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔
مدمقابل امیدواروں میںبلاول بھٹو زرداری،عطا تارڑ ،تحریک لبیک پاکستان سے مطلوب احمد، جماعت اسلامی کے سید احسان وقاص ،ملک ظہیر عباس کھوکھر ودیگر شامل ہیں۔



















