قتل کی وارداتوں میں مطلوب 6خطرناک اشتہاری دبئی سے گرفتار

لاہور: ( کرائم رپورٹر)قتل کی مختلف وارداتوں میں مطلوب 6 خطرناک اشتہاری ملزمان کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار کیے گئے خطرناک اشتہاری مجرموں کی تعداد 12ہو گئی ۔

حالیہ کارروائی میں انسپکٹر خالد نواز وریاہ کی قیادت میں سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم گرفتار 6اشتہاریوں کو دبئی سے لے کر پاکستان روانہ ہوئی،گرفتار کرکے لائے گئے اشتہاری مجرموں میں حماد شہباز ، ابو بکر ، امتیاز احمد ، رضوان، بلال مصطفی اور علی رضا شامل ہیں،پولیس کے مطابق رواں برس بیرون ملک سے گرفتار کیے گئے خطرناک اشتہار یوں کی تعداد 12ہو گئی۔