لاہور:(کامرس رپورٹر)حکومت کابڑا اقدام، فری لانسرز کو بلاسود قرضے دینے کااعلان کردیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے کہاملک میں فری لانسرزکو بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ کرلیا، فری لانسرز کےلئے سرکاری سطح پر دفاتر بھی قائم کیے جائیں گے،فری لانسرز کےلئے بیرون ممالک سے رقم منگوانے کی راہ کومزید ہموارکردیا، بین الاقوامی پلیٹ فارمز کے ذریعے رقوم فوری میسر آسکیں گی، وفاقی وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہاپنجاب کے ای روزگارپروگرام کی طرزپرسٹارٹ اپس کوقرضے دیئے جائیں گے، ٹیکنالوجی میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کی رہنمائی بھی ہوگی۔
عمرسیف نے کہاانکیوبیشن سینٹرزکے قیام کیلئے جامعات کی مدد حاصل کرلی،فورجی انٹرنیٹ کی سہولت صرف 15 بڑے شہروں میں دستیاب ہے،سرمایہ کاروں کی مدد سے تیزترین انٹرنیٹ کومزید شہروں ،دیہات تک پھیلایا جائے گا۔
فری لانسرز کیلئے بلاد سو قرضے،تیزترین انٹرنیٹ کادائرہ پھیلائینگے،عمر سیف



















