لیسکو کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن، پکڑے جانے والے ملزمان کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز

لاہور (خبرنگار) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔137 روز سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران اب تک17334ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مجموعی طور پر47211ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،46756 کنکشن کیخلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں جن میں سے44239درخواستیں رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔بجلی چوروں کو اب تک67746322 یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 2630088386 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں410کنکشن بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جس میں سے171درخواستیں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں جبکہ 3ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پکڑے جانیوالے کنکشنوں میں8کمرشل، ایک زرعی، ایک انڈسٹریل اور400ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشن منقطع کرکے انکو403452 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت10737966 روپے ہے۔ بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اور ان کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک بلا تفریق گرینڈ آپریشن جاری رہیگا۔ آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی کرنیوالے لیسکو افسران و ملازمین کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔ دوسری طرف ٹاو¿ن میونسپل اتھارٹی اوکاڑہ کو لیسکو کا 2کروڑ کا نادہندہ ہونے پر ٹی ایم اے اوکاڑہ کو واجبات کی ادائیگی کیلئے متعدد نوٹس جاری کئے گئے لیکن واجبات ادا نہیں کئے گئے جس کے بعد ایس ڈی او اوکاڑہ سٹی نے ٹی ایم اے واٹر سپلائی اور ڈسپوزل کے کنکشن منقطع کردیئے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، اسلئے نادہندگان کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی ہر صورت ممکن بنائی جائیگی۔جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین نے ای اینڈ ڈی رول کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نائب قاصد شان اعظم کو بجلی چوری میں سہولتکاری کرنے پر نوکری سے برطرف کر دیا ۔نائب قاصد شان اعظم بجلی چوری میں کرنے سہولت فراہم کرتا اور بوگس میٹر لگواتا تھا۔خیال رہے کہ لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف بھی مہم جاری ہے،131روز کے دوران 2 ارب8کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔ دریں اثناءلیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔132روز سے جاری مہم کے دوران71997 ڈیفالٹرز سے2 ارب10کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران584نا دہندگان سے 2کروڑ24لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔