نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے پاکستان ٹیم کا خاکہ تیار
آک لینڈ (مشرق نیوز) آک لینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونیوالے پہلے ٹی 20 کیلئے پاکستان ٹیم کا خاکہ تیار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔کپتان شاہین آفریدی، حارث رف، زمان خان کے ساتھ چوتھے فاسٹ بولر عامر جمال ہوں گے جبکہ لیگ بریک گگلی بولر اسامہ میر پر محمد نواز کو ترجیح دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم نمبر تین پر کھیلیں گے، وکٹ کیپر رضوان کے ساتھ اننگز کی شروعات صائم ایوب کریں گے، جارح مزاج فخر زمان نمبر چار پر کھیلنے کیلئے رضا مند ہو گئے۔اعظم خان 11 رکنی ٹیم میں شامل ہوئے تو بطور وکٹ کیپر کھیلیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو آک لینڈ میں ہو گا۔



















