کھلاڑیوں پر قوانین کیخلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان، ٹیم ڈائریکٹر نے خود ڈسپلن توڑ دیا
سڈنی (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کرنے والے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود ڈسپلن توڑ دیا۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ میلبورن سے سڈنی جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر فلائٹ مس کر گئے اور چند گھنٹے بعد وہ دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے۔ذرائع کے مطابق حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی سفر کرنا تھا، حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی تاہم دونوں میلبورن ائیرپورٹ میں تاخیر سے جہاز تک پہنچے۔



















