محکمہ آبپاشی کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں پر جی اے ڈی افسر غیر قانونی قابض
لاہور( اپنے نما ئندے سے ) محکمہ آبپاشی کی وہیکل اور رہائش گاہوں پر جی اے ڈی افسر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر، ملازمین اپنا حق لینے میں ناکام، ریسرچ شعبہ کا لگژری وہیکل LEG1537 ایس او 5 احمد ناصر کے استعمال میں جبکہ اری گیشن کالونی میں لگژری گھر بھی الاٹ، دیگر ایس اوز بھی غیرقانونی طور سرکاری گاڑیاں اپنے استعمال میں رکھ لیں، ماہانہ کروڑوں کا تیل غیرقانونی طور خرچ کیا جانے کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی میں ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسران کی جانب سے آبپاشی کے وہیکل کو غیر قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ قانون کے مطابق ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسران محکمہ آبپاشی کے وہیکل استعمال میں نہیں کر سکتے۔ اس حوالے سے ایس او سجاد اور ایس او 5 احمد ناصر سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران گریڈ 17 کے ہیں انکو گاڑی رکھنے کی اجازت نہیں ہے یہ صرف دفتری استعمال میں رکھ سکتے ہیں جبکہ محکمہ آبپاشی میں ایس او سجاد نے سرکاری کلٹس اپنے استعمال میں رکھی ہوئی ہے اور عرصہ سے پرکشش سیٹ پر تعینات ہے۔ اسی طرح ایس او 5 نے محکمہ کا لگژری ویگو گاڑی G LE 1537 جو اصل میں ریسرچ آفیسر کے پاس تھا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کے ذریعے سے یہ لگژری گاڑی ریسرچ سے واپس کروائی اور اس لگژری گاڑی کو اپنے استعمال کےلئے رکھ لی۔ ذرائع کے مطابق احمد ناصر اس ویگو گاڑی کو اپنے بچوں کیلئے رکھی ہوئی ہے جو روزانہ صبح سکول چھوڑنے اور لینے کےلئے استعمال ہوتی ہے، اسکا تیل بھی ادارے سے غیرقانونی طور پر لیا جاتا ہے اس طرح غیرقانونی طور پر گاڑیوں کے استعمال سے ادارے کے خزانے کو تیل کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ذ رائع کے مطابق اسی طرح دیگر ایس اینڈ جی اے کے افسران ٹھوکر اور مصطفی آباد میں محکمہ اری گیشن کی سرکاری رہائشگاہوں پر غیرقانونی طور پر رہائش اختیار کر رکھی ہے جبکہ محکمہ کے افسران اور ملازمین رہائش کے حصول کی خاطر انتظار کر رہے ہیں اگر کوئی ملازم اپنے حق کی آواز اٹھاتا ہے تو اس کیخلاف انکوائری شروع کروا دی جاتی ہے یا اسکو ٹرانسفر کا خوف دلایا جاتا ہے یا ٹرانسفر کردیا جاتا ہے تاکہ رہائش گاہ خالی کروا کر قبضہ کیا جائے۔ متعدد ملازمین نے حق کے حصول اور غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کرکے حق لینے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ سیکرٹری آبپاشی نے احمد ناصر کو کرپشن کی شکائت پر SOE1 سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری آبپاشی کو فیلڈ سے شکایات آرہی تھیں کہ ایس او احمد ناصر ٹرانسفر ،پوسٹنگ کے نام پر فیلڈ افسران سے مبینہ طور پر پیسے لیتا تھا۔ سیکرٹری آبپاشی نے احمد ناصر کو SOE1کے عہدے سے ہٹا دیا بعد میں ایڈیشنل سیکرٹری کی سفارش پر so5 لگادیا گیا ہے۔ احمد ناصر سے موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا گیا انکی جانب سے دھمکی آمیز الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ سیکرٹری کو پوچھیں اس نے مجھے کیوں الاٹ کیا آپ کو جواب دے نہیں ہوں آپ نے اری گیشن کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، دیگر اداروں میں بھی کرپشن ہوتی ہے اسکی خبریں بھی لگائیں ۔



















