بجلی،ہائی سپیڈ ڈیزل مہنگا،پٹرول سستا ہونے کاامکان

اسلام آباد(بیورورپورٹ)عوام کیلئے ایک اور بری خبر،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دیدی ،نیپرا اتھارٹی بدھ کو سماعت کرے گی۔

بجلی قیمت میں اضافے کی درخواست نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ،بقایاجات کی مدمیں مانگا گیا ،منظوری کی صورت میں صارفین پر 40ارب تک کا بوجھ پڑےگا۔

دوسری جانب یکم جنوری سے ہائی سپیڈ ڈیزل مہنگا،پٹرول سستا ہونے کاامکان ہے،پٹرول کی قیمت میں1.72 روپے تک کمی متوقع ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپے لٹر تک مہنگا ہوسکتاہے۔