پاکستان LNGنہ دینے پر کمپنی کیخلاف عالمی عدالت جاپہنچا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)معاہدے کے باوجود ایل این جی نہ دینے پر پاکستان غیرملکی کمپنی کےخلاف عالمی ثالثی عدالت جاپہنچا،ذرائع کے مطابق پاکستان کی درخواست پر عالمی ثالثی عدالت لندن میں آئندہ ماہ کیس لگنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کمپنی کی طرف سے معاہدے کے مطابق ایل این جی سپلائی نہیں کی گئی ،ایل این جی نہ ملنے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا ،غیرملکی کمپنی کے ساتھ 2022 تک ایل این جی فراہمی کا 5 سال کا معاہدہ تھا،ایل این جی کارگوز منسوخی سے پاکستان کو مہنگی ترین ایل این جی خریدنی پڑی،ذرائع کے مطابق غیرملکی کمپنی نے کارگوز پاکستان کو دینے کی بجائے بھاری منافع پر امیر ملکوں کو بیچے۔