لاہور(مرزا ندیم بیگ)صوبائی دارالحکومت میں خواتین اور کمسن بچیوں سے جنسی درندگی اور اجتماعی جنسی درندگی کے واقعات میں ہو شربا اضافہ، رواں سال کے 11 ماہ میں854 واقعات رونما ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں حوا ّ کی بیٹیوں کی عزتیں غیر محفوظ ہوگئیں ہیں جبکہ جینڈر کرائم سیل کو ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ کامیابیاں نہ مل سکی ہے پولیس زرائع کے مطابق رواں سال کے 11 ماہ کے دوران لاہور کی چھ ڈویژنز میں خواتین سے جنسی درندگی کے 711واقعات رونما ہوئے۔ کینٹ ڈویژن 241مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر۔ صدر ڈویژن 197واقعات کے ساتھ دوسرے نمبر پر۔ماڈل ٹاﺅن ڈویژن 139واقعات کے ساتھ تیسرے نمبر پر۔اقبال ٹاﺅن ڈویژن 57واقعات کے ساتھ چوتھے نمبر پر۔سول لائنز ڈویڑن خواتین سے جنسی درندگی کے 52واقعات کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ سٹی ڈویژن 45واقعات کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہی۔اس کے علاوہ خواتین اور کم سن بچیوں سے اجتماعی جنسی درندگی کے واقعات میں سٹی ڈویڑن اور صدر ڈویژن 8،8واقعات کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر۔ماڈل ٹاﺅن ڈویڑن 6واقعات کے ساتھ تیسرے نمبر پر۔اقبال ٹاﺅن ڈویژن 4واقعات کے ساتھ چوتھے نمبر پر کینٹ ڈویژن اور سول لائنز ڈویژن 3،3واقعات کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پررہی۔کم سن بچیوں سے جنسی درندگی کے واقعات میں صدر ڈویڑن 30واقعات کے ساتھ پہلے نمبر پر۔کینٹ ڈویژن اور ماڈل ٹاﺅن ڈویژن 22،22واقعات کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر۔اقبال ٹاﺅن ڈویژن 20واقعات کے ساتھ چوتھے نمبر پر۔سٹی ڈویژن 12واقعات کے ساتھ پانچویں نمبر پر جبکہ سول لائنز ڈویژن 5واقعات کے ساتھ چھٹے نمبر پررہی۔
خواتین، کمسن بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ، لاہور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان



















