پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کل شروع

کوئنز ٹاو¿ن (مشرق نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کل منگل سے شروع ہوگی جبکہ ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اس عزم کے ساتھ شروع کرے گی کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی شاندار جیت کو دہرایا جائے۔تفصیلات کے مطابق تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) منگل کو کوئنز ٹاو¿ن کے جان ڈیوس اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ پندرہ اور اٹھارہ دسمبر کو بقیہ دو ون ڈے انٹرنیشنل کرائسٹ چرچ میں ہونگے۔ پہلا ون ڈے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا جبکہ بقیہ دو میچز دوپہر دو بجے شروع ہونگے۔یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس میں پاکستان اسوقت 15 میچوں میں 14 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم 12 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 14 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ نے 13 جیتے ہیں پاکستان نے واحد کامیابی 2017 میں شارجہ میں کپتان ثنا میر کی عمدہ آل راو¿نڈ کارکردگی کی وجہ سے حاصل کی تھی جس میں وہ پلیئر آف دی میچ رہی تھیں۔اس ون ڈے سیریز میں پاکستان کی نظریں فاطمہ ثنا، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال پر ہونگی۔