گوجرانوالہ (چودھری توصیف احمد)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میںانسداد بجلی چوری مہم کا90واںروز، مزید34 بجلی چور گرفتار،بجلی چوروں کی مجموعی تعداد3612ہو گئی ،3529 کے خلاف مقدمہ درج اور2548گرفتار، بجلی چوروں کو27کروڑ40لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے۔
وزیراعظم اور وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب کی زیر نگرانی کریک ڈاﺅن90ویں روز بھی جاری رہا۔7ستمبر سے شروع ہونے والے آپریشن کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیوںکے نتیجہ میںاب تک سٹی سرکل سے865، کینٹ سرکل سے842، گجرات سرکل سے369، سیالکوٹ سرکل سے615، نارووال سرکل سے481، اور منڈی بہاولدین سرکل سے440جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر3611 بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا ۔ مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سے69لاکھ 55ہزارسے زائد یونٹس کی مد میں27 کروڑ40لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ تما م بجلی چورورں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں۔
گیپکو کی انسداد بجلی چوری مہم کا90واں روز ، مزید 34دھر لئے گئے



















