لاہور(خبر نگار)بارش سے سموگ میں کمی، پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاون ختم کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ٹوئٹ میںسمارٹ لاک ڈان ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا حالیہ بارش کے باعث ائیر کوالٹی میں بہتری و فضائی آلودگی میں کمی آئی ،ماہرین سے مشاورت کے بعد لاک ڈاﺅن ختم کیا گیا،بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کے باعث رواںہفتے لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی ضلع میں کوئی تجارتی پابندی نہیں لگائی جا رہی،تمام مارکیٹیں ،بازار کھلے رہیں گے ،ریسٹورنٹ بھی شام 6بجے کے بعد کام جاری رکھ سکتے ہیں تاہم تمام تعلیمی ادارے اتوار تک بند رہیں گے۔
محسن نقوی نے پنجاب کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا صوبے کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 18 دسمبرسے یکم جنوری تک ہوں گی۔
بارش سے سموگ میں کمی، پنجاب حکومت نے سمارٹ لاک ڈاون ختم کردیا



















