لاہور (کرائم رپورٹر) مکان مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس کے بعد پولیس نے گھر کے مالک کو گرفتار کرلیا۔تھانہ نارتھ کینٹ کی حدود میں مکان مالکن نے گھریلو ملازمہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے 40 سالہ گھریلو ملازمہ شبنم کے جسم کا 70 فیصد حصہ جھلس گیا۔گھریلو ملازمہ شبنم گزشتہ 11 سال سے نعمان نامی شخص کے گھر ملازمت کر رہی ہے۔ نعمان کی اہلیہ شازیہ نے گرم پانی مانگنے کی رنجش میں ملازمہ شبنم پر پھر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ گھریلو ملازمہ کو میو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک ہے۔متاثرہ گھریلو ملازمہ کے اہل خانہ نے مکان مالکن شازیہ کے خلاف تھانہ نارتھ کینٹ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروا دی، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے گھر کے مالک نعمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے ، خاتون کے جسم پر زخم گرم پانی کے ہیں ۔ پٹرول ڈال کر جلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ، گرفتار ملزم نعمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
مالکن نے پٹرول چھڑک کر ملازمہ کو آگ لگادی، ہسپتال میں حالت تشویشناک



















