چنیوٹ ( راناوقاص احمد کاوش) ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ چنیوٹ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سیکرٹری کنٹرول بورڈ شہزاد سلیم ،تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز اورممبران ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈنے شرکت کی، میٹنگ میں ضلع بھر کے19کیسز پر بحث کی گئی ، ڈپٹی کمشنر نے 9کیسز کو ڈرگ کورٹ بھجوانے،5کووارننگ ،2کو ملتوی جبکہ 3کیسز کی دوبارہ رپورٹ منگوانے کا حکم دیا گیا ۔
اجلاس میں میڈیکل سٹور مالکان کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی کہ وہ لائسنس کی شرائط کے مطابق کام کریں ورنہ لائسنس منسوخ کر دئیے جائیں گے، ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ڈرگ انسپکٹرز کو مزید محنت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور انکے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں، صحت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،غیر معیاری، جعلی ادویات بیچنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی کسی رعائت کے مستحق نہیںانکے خلاف کاروائیوں کومزید تیز کریںاور سخت کاروائی عمل میں لائیں ۔
بغیر لائسنس میڈیکل سٹور وں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ



















