گوجرانوالہ (چودھری توصیف احمد) سابق وفاقی وزیر و سابق رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے راہنما شمائل رشید چیمہ کے والد گرامی اور کھیالی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق چیئرمین زکوٰة و عشر کمیٹی چودھری محمد رشید چیمہ کی عیادت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی سابقہ کارکردگی اور ملکی و تعمیر و ترقی کے بے مثال منصوبہ جات پایہ تکمیل تک پہنچانے کے باعث عوام کے دلوں میں گھر کر چکی ہے یہی وجہ ہے کہ آنیوالے انتخابات عوام مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور میاں برادران پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
سیاسی و سماجی شخصیات چودھری محمد تنویر، چودھری جہانگیر مہر، چودھری منیر مہر، امان اﷲ انصاری، عتیق الرحمن بٹ، ڈاکٹر خاور، مشتاق ناگرہ، مہر منظور، بوٹا انصاری، رانا عامر، ماسٹر مصطفی، اسلم پراپرٹی ڈیلر، چودھری گلفام باجوہ، چودھری بلال باجوہ، چودھری طیب رشید چیمہ، چودھری فرخ رشید چیمہ، محمد علی سجن، میاں شہزاد انصاری و دیگر بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ ن نے ملکی تعمیر و ترقی کے بے مثال منصوبے پورے کئے، بیرسٹر عثمان ابراہیم



















