10ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا”چوکر“

احمد آباد(ایم این اپی)ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد بھارت دنیائے کرکٹ کا نیا ”چوکر“ بن گیا۔

بھارتی ٹیم نے 2013 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد سے 10 آئی سی سی ایونٹس کھیلے اور ہر بار فیورٹ ہونے کے باوجود ٹورنامنٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

بھارتی ٹیم کی 10 آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے صرف جنوبی افریقہ ہی چوکرز نہیں بلکہ اب بھارت بھی دنیائے کرکٹ کا نیا چوکر بن گیا ۔