لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن میں مزید339 بجلی چور پکڑ لئے ،219کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 4 کمرشل، ایک زرعی اور334 ڈومیسٹک تھے جنہیںمنقطع کرکے ان کو 3لاکھ 66ہزار 439یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 62لاکھ 91ہزار 611روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 4کروڑ 73لاکھ 31ہزار 997یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت ایک ار ب 99کروڑ 27لاکھ 86ہزار676روپے بنتی ہے ۔ دریں اثناءبجلی چوری میں سہولت کاری کرنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر لیسکو کے 2 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ منڈی عثمان والا کے میٹر ریڈراحمد شاہ کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ دوسری جانب فرائض سے غفلت برتنے پر کھڈیاں خاص سب ڈویژن کے اسسٹنٹ لائن مین عبدالرزاق کو بھی نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ دوسری طرف مانگا منڈی سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی کی بڑی چوری پکڑی گئی۔ نواحی گاو¿ں میں لیسکو کی جانب سے80 گھروں کو چیک کیا گیا جس میں سے آدھے بجلی چوری کر رہے تھے۔ ڈھلنوال سب ڈویژن کے علاقے میں مقامی اخبار کا رپورٹر وقار الحسن بھی بجلی چوری میں ملوث نکلا۔ ملزم میٹر ٹمپر کرکے بجلی چوری کر رہا تھا، مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 2950یونٹس چارج کئے گئے۔علاوہ ازیں لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ 59 روز میں ایک ارب19کروڑ سے زائد کی وصولی کرلی گئی ۔
لیسکو کا کریک ڈاﺅن جاری:مزید 339 بجلی چور گرفتار، ڈٹیکشن بل چارج ، نادہندگان سے وصولیاں



















