اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر و رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے اور سیاست مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاریاستی اداروں کےساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ایسی پالیسی ریاستی اداروں کےساتھ شدید ٹکراو کا باعث بنی جو ملکی مفاد میں نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں اسد عمر نے لکھا دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا،پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں، بھرپور ساتھ دینے والے تمام لوگوں کاشکر گزار ہوں،خاص طور پر این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے 2 بار منتخب کیا،پوسٹ کے اختتام پر اسد عمر نے لکھا اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
اداروں کےساتھ ٹکراﺅ پالیسی ملکی مفاد میں نہیں،اسد عمر نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا



















