سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، 55ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور
کراچی(بیورورپورٹ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1203پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 55000پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا،کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،سعودی عرب اور چین کی پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی اطلاعات، آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کے اظہار اور مثبت تیکنیکی مذاکرات سے قرضے کی اگلی قسط کا اجراءیقینی ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعے کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کی وجہ سے 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،سٹاک مارکیٹ میں تیزی سے 100انڈیکس بڑھ کر 55464 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا،دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے بھاو¿ میں 13 پیسے کا اضافہ ہوا ہے،سٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو¿ 287 روپے 03 پیسے پر بند ہوا ہے اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 288 روپے کا ہے ادھر آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاو¿ میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 100 ہوگئیاسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 114 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 82 ہزار 698 روپے ہوگئی،ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 7 ڈالر کے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 1975 فی اونس ہوگئی۔



















