کوہلی نے ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

کولکتہ(ایم این پی)ویرات کوہلی ایک قدم اور آگے،سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برا بر کر دیا۔

ویرات کوہلی نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کےخلاف شاندار سنچری سکور کرکے ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا،کوہلی کی ون ڈے سنچریوں کی تعداد 49 ہوگئی ، سنگ میل 289 ویں میچ میں عبور کیا،ویرات کوہلی کے 289 ون ڈے میچز میں 13ہزار 600 سے زیادہ رنز ہوگئے ،ون ڈے کیریئر میں 49 سنچریاں اور 71 نصف سنچریاں شامل ہیں۔