بزنس فسیلیٹیشن سنٹر میں سرمایہ کاروں کو سہولیات ایک چھت تلے ملیں گی، ایس ایم تنویر

لاہور ( خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت بزنس فسیلیٹیشنسنٹر پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ہوا، سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے بزنس فسیلیٹیشن سینٹر پر پیشرفت پرتفصیلی بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بزنس فسیلیٹیشن سنٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ہیڈآفس الفلاح بلڈنگ کے گراونڈ فلور پر بنے گا، وزیراعلیٰ پنجاب ماہ دسمبر میں اس کا افتتاح کریں گے، انہوں نے کہا بزنس فسیلیٹیشنسنٹر کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنز مقرر کردئے گئے ہیں، اب سرمایہ کاروں کو نئے کارخانے لگانے کیلئے این او سی اور دیگر سہولیات ایک چھت تلے ملیں گی، بزنس فسیلیٹیشنسنٹر صوبے میں نئی سرمایہ کاری لانے کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، بزنس فسیلیٹیشنسنٹر کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا موثر نظام بنایا گیا ہے، اپریشنل ریویو کمیٹی اور سٹیئرنگ کمیٹی بزنس فسیلیٹیشنسنٹر کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گی۔

سیکرٹری صنعت و تجارت کی سربراہی میں بننے والی اپریشنل ریویو کمیٹی میں ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندے اور متعلقہ محکموں کے افسران شامل ہیں،ایس ایم تنویر نے کہا پنجاب کی نگران حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے بزنس فسیلیٹیشن کی ورکنگ کے حوالے سے ایس اوپیز طے کرنے کی ہدایت کی،ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پیسک اور متعلقہ محکموں کے فوکل پرسنزنے اجلاس میں شرکت کی۔