اسلام آباد: ( ) ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب تحقیقات کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی درخواستوں پر7 نومبر کو سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد واپسی پر بنچ میں شامل ہوگئے۔
نیب کیسز،چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر



















