کراچی ،لاہور(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے اس بات پر زور دیا ہے حکومتی پالیسیوں کو پاکستان میں کاٹیج انڈسٹری کو تحفظ دینے، ان کےلئے راہیں کھولنے اور تر قی کرنے کے قابل بنانے پر زور دینا چاہے کیونکہ یہ ملک میں تقریباً ایک کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرتی ہےں اس طرح کا ٹیج انڈسٹری ان ورکرزکو روزگار فراہم کرتی ہے کہ جن کو دوسرے سیکٹرز اور انڈسٹر یز روزگار کے مواقع فراہم نہیں کر سکتے۔
صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا دنیا بھر میں بہت سی ترقی یافتہ اور تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں نے اپنی سماجی و اقتصادی ترقی کی بنیاد کا ٹیج انڈسٹری پر رکھی جس میں بہت بڑی تعداد میں اور متنوع شعبہ جات میں کاٹیج انڈسٹری نے درآمدی متبادلات تیار کرنے اور فی کس آمدنی کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے مزید کہا چین، بھارت، بنگلہ دیش اور برازیل کاٹیج انڈسٹری کی طاقت سے تر قی کرنے والی چند عمدہ مثالیں ہیں۔
ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شبیر منشاءنے کہا پاکستان کی برآمدات میں کاٹیج انڈسٹری کا حصہ محض 25 فیصد ہے جبکہ انڈیا میں یہ شرح 42.6 فیصد ہے،،آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میر نے کہا چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کےلئے کئی اہم اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے کاٹیج انڈسٹری کے کنوینر عبدالرحمن خان نے کہا دنیا ایس ایم ایز (SMEs) کی درجہ بندی سے ایم ایس ایم ایز(MSMEs) کی طرف منتقل ہو چکی ہے جس کا مطلب مائیکروا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ہے۔
ملکی ترقی کیلئے کاٹیج انڈسٹری کے مفادات کا تحفظ ضروری ہے:FPCCI



















