حکومت نے گیس بم گرادیا،گھریلو صارفین کیلئے172فیصد سے زائد مہنگی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)عوام پر گیس بم گرادیاگیا،وفاقی حکومت نے قیمتوں میں172فیصد سے زائد اضافے کی منظوری دےدی،پٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا،ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلئے قیمت نہیں بڑھی ،پروٹیکٹڈ صارفین کےلئے فکس چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کر دئیے گئے۔

نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلئے قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ،ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کےلئے قیمت 200 سے بڑھ کر 300،ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 300 سے بڑھ کر 600،ماہانہ 100 مکعب میٹر استعمال پر 400 سے بڑھ کر 1000،ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر قیمت 600 سے بڑھ کر 1200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ماہانہ 200 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 800 سے بڑھ کر 1600 ،ماہانہ 300 مکعب میٹر استعمال پر 1100 سے بڑھ کر 3000 ،ماہانہ 400 مکعب میٹر استعمال پر قیمت 2000 سے بڑھ کر 3500،ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھ کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی تجویز پر کیا گیا ،روٹی تندور کےلئے بھی گیس قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، نگران حکومت اگر نرخوںمیں اضافہ نہ کرتی تو گردشی قرضہ 400 ارب مزید بڑھ جاتا۔