کراچی(بیورورپورٹ)پی آئی اے کامالی بحران شدت اختیار کرگیا،پی ایس او نے ایندھن دینے سے معذرت کرلی ،قومی ائیرلائن کا آپریشن مکمل طور پر بند ہوگیا اور 50پروازیں اڑان نہ بھر سکیں۔
مسافر خوار ہوکررہ گئے،ایندھن کی فراہمی رکنے سے صرف بیرون ملک گئے پی آئی اے جہاز ہی واپس آ سکیں گے۔
دوسری جانب پی ایس او ترجمان کے مطابق پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند نہیں کی گئی، جمعہ کی رات سے اب تک64فلائٹس کوفیول فراہم کیا جا چکا ،فیول پی آئی اے کی فراہم کردہ ترجیحی فلائٹس لسٹ کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے، پی آئی اے کی ہفتہ و اتوار کیلئے ادا کردہ رقم کی لمٹ ابھی باقی ہے،باقی رقم کے مطابق پی آئی اے جن پروازوں کیلئے فیول مانگے گا دیں گے۔
پی ایس او کی ایندھن دینے سے معذرت،پی آئی اے کاآپریشن مکمل بند



















