عوام کو بڑا ریلیف،پٹرول40،ڈیزل15،مٹی کاتیل22.43روپے لٹر سستا

اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)ڈالر کی قیمت کم اورروپیہ مستحکم ہونے کے اثرات،عوام کو بڑا ریلیف،نگران حکومت نے پٹرول40،ڈیزل 15،مٹی کاتیل22.43روپے لٹر سستا کردیا،نرخوں میں کمی کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

بڑی کمی کے بعد پٹرول کی قیمتیں 300روپے سے نیچے آگئیں،نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول283.38،ہائی سپیڈ ڈیزل 303.18 روپے لٹر ملے گا،مٹی کے تیل کی نئی قیمت214.85روپے لٹر مقرر کردی گئی،نئی قیمتیں15روزکیلئے نافذ العمل ہوں گی۔

قبل ازیں قیمتوں میں متوقع کمی کے باعث پمپ مالکان نے سٹاک ختم ہونے پر سپلائی بند رکھی،پمپس بند ہونے سے شہری پٹرول کے حصول کیلئے خوار ہوتے رہے۔