پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن، شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان معاشی بحالی کے سفر پر گامزن، شرح نمو 3.5 فیصد تک بہتر ہوگئی،اگست تک پاور جنریشن 14 ، ڈیزل 11 اور پٹرول سیل میں 8 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

ستمبر 2023 میں پاکستان کی برآمدات2.40 بلین ڈالر تک جاپہنچیں،پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی شرح نمو میں 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

کاٹن کی پیداوار 72 اور گندم کی پیداوار 28 ملین ٹن تک پہنچ چکی ، چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن پہنچنے کے امکانات ہیں،ستمبر میں تجارتی خسارے میں 48.2 فیصد تک کمی آئی ،2 ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 50 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی،پاکستان آئی ایم ایف، بین الاقوامی ترقیاتی بینک اور ورلڈ بینک سے مجموعی طور پر 1.4 ارب ڈالر لے گا۔