فین گراﺅنڈ میں گھس آیا،ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوالیہ نشان

چنئی(ایم این پی)بھارت،آسٹریلیا کے میچ میں فین گراﺅنڈ کے اندر آنے سے ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے۔

برطانوی شخص جارووبھارتی ٹیم کی جرسی پہنے ٹاس سے قبل پلیئرز کے پاس میدان میں آیاتاہم سکیورٹی افسروںنے جاروو کو روک کر اگراونڈ سے باہر نکالا،جاروو کے میدان میں گھس جانے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ناراض دکھائی دئیے۔

غیر متعلقہ شخص کے پلیئرز اینڈ آفیشل ایریا میں گھس جانے نے ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوال اٹھا دئیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے برطانوی کرکٹ فین کے ورلڈ کپ میچز میں آنے پر پابندی لگا دی ۔